فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلہ دیش انتخابات میں حکومتی سربراہی میں چلنے والے اکائونٹس اور پیجز بند کردیئے
ڈھاکا (آن لائن) فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلادیش میں انتخابات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی سربراہی میں چلنے والے اکائونٹس اور پیجز بند کردیئے۔فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلا دیش میں جھوٹی خبروں کی اشاعت اور اپوزیشن کے خلاف پروپیگنڈا کے لیے استعمال ہونے والے6 اکائونٹس بند کردیئے۔