کورین ریلوے کا سنگ بنیاد امریکہ کاشیڈول پر اتفاق
سیئول(آئی این پی/شِنہوا)امریکہ نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان ریل اور سڑکوں کی تعمیر کیلئے آئندہ ہفتے سنگ بنیاد کی تقریب کے شیڈول پر اتفاق کر لیا ہے۔جنوبی کوریا نے سرکاری طور پر اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورین جزائر میں امن اور سلامتی امور کے خصوصی نمائندے لی ڈو ہون نے بتایا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں امریکہ کے ساتھ ایک ورکنگ گروپ میں طے کیا ہے۔