• news

صومالیہ میں امریکی جنگی طیاروں کی کارروائی، 11انتہا پسند ہلاک

موغا دیشو(آئی این پی/شِنہوا)امریکی جنگی طیاروں نے سومالی دارالحکومت کے باہر حملوں میں’’الشہاب‘‘کے11انتہا پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔امریکہ کی افریقی کمانڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی طیاروں نے اپنی دو کارروائیوں کے دوران’’الشہاب‘‘انتہا پسندوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے یہ کارروائی دارالحکومت سے40کلو میٹر شمال میں اپنے دفاع میں کی۔بیان کے مطابق سومالی اور افریقن یونین مشن کی فورسز اس علاقے کو انتہا پسندوں سے پاک کرنے کیلئے کارروائی کر رہی ہے۔جبکہ امریکی فوجی اس مشن میں مشاورتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔کارروائی کے دوران کسی امریکی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کارروائی کے دوران کوئی شہری ہلاک یا زخمی ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن