افغان فورسز میں دفاع کی صلاحیت ہے،ترجمان افغان صدر
کابل (صباح نیوز)افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان فورسز میں ملک کے دفاع کی صلاحیت موجود ہے۔افغانستان سے نصف امریکی فوج کے انخلا کے اعلان پر افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان نے اپنے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ترجمان افغان صدر نے مزید کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا سکیورٹی صورت حال پر اثر انداز نہیں ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوجی اہلکار زیادہ تر تربیتی اور مشاورتی مشن کا حصہ تھے۔