• news

یورپی سیاح خواتین کا قتل، داعش کے ملوث ہونے کا انکشاف

رباط (آئی این پی) مراکشی حکام نے دو یورپی خواتین سیاح کے قتل میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے بتایا جارہا ہے۔ ڈنمارک کی شہری 24 سالہ لوئسیا جیس پرسن اور ناروے کی شہری 28 مارن یولینڈ تین روز قبل مراکش کے مشہور سیاحتی مقام توبقال پر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں ۔ڈنمارک کے وزیر اعظم لارس لوکی نے مراکشی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بہیمانہ دوہرے قتل کی تحقیقات دہشت گردی کی دفعات کے تحت کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن