دہشت گردوں کو ان کی سرنگوں میں دفن کر ینگے، ترک وزیر فاع
دوحہ ( آن لائن) ترکی کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ان ہی کی کھودی ہوئی سرنگوں میں دفن کرکے دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر کے دارالحکومت دوہا میں ترک قطر مشترکہ کمان گاہ کے دورے کے دوران کیا۔ حلوصی آقار نے کہا کہ اس وقت منبج اور دریائے فرات کے مشرقی دہانے پر خندقیں اور سرنگیں کھودنے کی اطلاعات ملی ہیں۔