محبت
آپ کو اپنے صوبے سے محبت اور اپنی مملکت سے محبت کے درمیان تمیز روا رکھنی ہو گی۔ مملکت کی محبت بلکہ مملکت کی طرف سے عائد کردہ فرض ہمیں ایک ایسی سطح پر لے جاتا ہے جو صوبائی محبت سے بالاتر اور ماورا ہے۔ اس سطح پر آنے کیلئے وسیع تر بصیرت اور بلند حب الوطنی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مملکت کا فرض تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے ذاتی، مقامی یا صوبائی مفادات کو مفاد عامہ کے تابع کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔
(اسلامیہ کالج، پشاور۔ 12 اپریل 1948ئ)