بھارت میں انٹیلی جنس اداروں کو کمپیوٹر معلومات تک رسائی حاصل ہو گی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) مودی سرکار کی طرف سے انٹیلی جنس اداروں کو کمپیوٹر میں ذخیرہ کی گئی معلومات تک رسائی دینے کو اپوزیشن نے بھارت کو پولیس سٹیٹ بنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ کانگرس کے لیڈر راہول گاندھی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نریندر مودی تم ایک ڈکٹیٹر ہو اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے بھارت کو پولیس سٹیٹ نہ بناؤ۔ اپوزیشن نے اس اقدام کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں ’را‘ سمیت دس ایجنسیوں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر‘آسام اور دہلی میں کمپیوٹر معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔