• news

آئندہ ماہ پاکستان کا کس کی تشکیل نو‘ فائونڈیشن قائم کی جائیگی: شیلا جیکسن

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی کانگرس کی رکن شیلاجیکسن لی نے کہا ہے کہ امریکی کانگرس کے پاکستان کاکس کی اگلے سال جنوری میں ایک سوسولہویں نئی منتخب کانگریس کی حلف برداری کے بعد تشکیل نو کی جائے گی جبکہ ا مریکہ میں پاکستانی سفیر علی صدیقی نے کانگریس کے پاکستان کاکس اور نئی اعلان کردہ فائونڈیشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ شیلاجیکسن کی قیادت میں کاکس پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے فروغ میں بہت معاون ثابت ہوگا۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی پریس ریلیزکے مطابق امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس کی اگلے سال جنوری میں ایک سوسولہویں نئی منتخب کانگریس کی حلف برداری کے بعدتشکیل نو کی جائے گی اس بات کااعلان ٹیکساس سے امریکی کانگریس کی رکن شیلاجیکسن لی نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا جودوہزارسات سے پاکستان کاکس کی شریک صدر کے طورپرخدمات انجام دے رہی ہیں۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری کے ممتازرکن طاہرجاویدنے کہاکہ نئی منتخب امریکی کانگریس میں دونوں سیاسی جماعتوں کے تقریبا چالیس ارکان کی کاکس میں شمولیت متوقع ہے۔ اس موقع پر موجود منتخب نمائندوں ایرک سوال ویل اور ہینری سویلول نے بھی پاکستان کاکس اورفائونڈیشن کے لئے اپنی حمایت ظاہر کی۔پاکستان اورامریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک تجارت اورتوانائی سمیت مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرسکتے ہیں۔شیلاجیکسن لی نے کانگریشنل پاکستان کاکس فائونڈیشن کے قیام کابھی اعلان کیا جوپاکستان کاکس کے ساتھ ملکرکام کرے گی۔ فائونڈیشن کے قیام کامقصد امریکہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کے حقوق، انکی فلاح وبہبود اور ان کے لئے روزگارکے مواقع تلاش کرناہے۔امریکہ میں پاکستانی سفیرعلی صدیقی نے کانگریس کے پاکستان کاکس اورنئی اعلان کردہ فائونڈیشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ شیلاجیکسن لی کی قیادت میں کاکس پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات کے فروغ میں بہت معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ فائونڈیشن کے قیام سے امریکہ میں موجودباصلاحیت پاکستانی نوجوانوں کیلئے سرکاری شعبے میں ملازمت کے شاندار مواقع کی تلاش میں بھی مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن