فیروزوالہ، نوشہرہ ورکاں سمیت مختلف شہروں میں دو خواتین، 2 بچیوں اور دو لڑکوں سے زیادتی
لاہور(نمائندگان) مختلف واقعات میں دو خواتین، 2 بچیوں اور 2 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ فیروزوالہ میں جی ٹی روڈ کی آبادی شامکے (امن پورہ) میں جعلی پیر اسحاق نے محنت کش کی بیوی ریحانہ کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نوشہرہ ورکاں کے گائوں متہ ورکاں پانچ سالہ حذیفہ کو ملزم حسنین نے گھر میں گھس کر زیادتی کی، جھنگ میں ملزم عمردراز نے 11 سالہ عنصر، اوکاڑہ فرزانہ بی بی کو ملزم رمضان جبکہ سیالکوٹ میں 6 سالہ ضمر فاطمہ کو ملزم عبدالرحمن نے گھر میں گھس کر زیادتی کی۔