• news

ہائیکورٹ: شہید بینظیر ہیومن رائٹس سنٹر فار وومن کے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کرنیکا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شہید بینظیر ہیومن رائٹس سینٹر فار وومن کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی درخواست پر سماعت کرتے سیکرٹری سروسز، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور متعلقہ حکام سے 3 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا کرنے، معاہدہ ٹائم پر اپ ڈیٹ کرنے اور متاثرین کیخلاف عدالتی فیصلہ آنے تک کارروائی نہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

ای پیپر-دی نیشن