25 لاکھ سے زائد کی وارداتیں، 3 کاریں، 6 موٹرسائیکلیں چوری
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ہربنس پورہ میں مرتضیٰ کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ، گرین ٹاؤن میںرفیق کے گھر سے5لاکھ، نواں کوٹ میں یوسف اور اس کی فیملی سے4لاکھ، شمالی چھاؤنی میں جنیداوراس کی فیملی سے3لاکھ، شادباغ میں الیاس اوراس کی فیملی سے2لاکھ، اچھرہ میںامتیاز کی فیملی سے95ہزارکی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ راوی روڈ میں قیوم سے64ہزار اور موبائل فون،ہڈیارہ میں عمار سے52ہزار اور موبائل فون، مزنگ میں ساجد سے47ہزار اور موبائل فون،اقبال ٹاؤن میں فاخرسے28ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے جوہر ٹاؤن،کیولری گراؤنڈ اور گلبرگ کے علاقوں سے 3گاڑیاں جبکہ سمن آباد، مصری شاہ،رنگ محل،ڈیفنس ،شفیق آباد اور چوہنگ کے علاقوں سے6 موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔