• news

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی کا بیڑہ غرق کردیا: سپریم کورٹ

کراچی (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے لیاری میں متروکہ وقف املاک کی عمارت پر قبضہ اور غیرقانونی تعمیرات کے کیس میں ریمارکس دیئے ہیںکہ شہر کا بیڑہ غرق کردیا ہے ایس بی سی اے والے کام نہیں کرسکتے تو گھروں میں بیٹھ جائیں، عدالت نے شہر بھر میں متروکہ املاک کی عمارتوں سے قبضے ختم کرانے کا حکمدیتے ہوئے 2ہفتے کی مہلت دیدی، جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لیاری میں متروکہ وقف املاک کی عمارت پر قبضہ اور غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود عمارت خالی نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ایس بی سی اے والے کام نہیں کرسکتے تو گھروں میں بیٹھ جائیں، ڈائریکٹر ایس بی سی اے ملک اعجاز نے بتایا کہ لیاری کے حالات ٹھیک نہیں تھے ایک سیاسی جماعت کا قبضہ تھا، عدالت نے کہا اگر کام نہیں کرسکتے تو عہدہ چھوڑ دو ایسے افسروں کی کوئی گنجائش نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن