3 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن، 5 سول جج تبدیل
لاہور (وقائع نگار خصوصی+سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے تین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم پنجوتہ کا تبادلہ لاہور سے کامونکی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان کا فیصل آباد سے چکوال جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلم بھٹی کا تبادلہ چکوال سے فیصل آباد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ نے 5 سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کے تبادلوںکے احکامات جاری کردئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عارف کو گوجرانوالہ سے کامونکی، مس شمیم اختر کو گوجرانوالہ سے کامونکی، نعمان ارشد خان کوخانپور سے کبیروالا، خواجہ ذیشان مجتبیٰ کو کبیروالا سے خانپور جبکہ میاں عثمان طارق کو لاہور سے گوجرانوالہ تبدیل کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈاکٹر ملک عابد محمود کوڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی، ان کے پیش رو ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی آسیہ گل کو او ایس ڈی ،حافظ احمد طارق کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈی جی خان اور آغا محمد علی عباس کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری زکوا عاصم اقبال کو پنجاب ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا اضافی چارج دیدیاگیا۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے بیورکریسی میں اکھاڑ بچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ20کے افسران کے ترقیاں و تبادلے کردیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ محمد جہانگیر کو تبدیل کرکے تین سال کی ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے بھیج دیا گیا۔ شرجیل احمد خان جوائنٹ سیکرٹری ہائوسنگ کو تبدیل کرکے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جوائنٹ سیکرٹری لگا دیا گیا،بینش اشرف سیکشن آفیسر خزانہ کو تبدیل کرکے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اسی عہدے پر تعینات کردیاگیا۔ سجاد احمد شیخ ڈائریکٹر خزانہ کو ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل خزانہ لگا دیا گیا۔ ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور بہزاد انور کو تبدیل کرکے کمشنر لینڈ ریونیو سیالکوٹ لگا دیا گیا۔ ایڈیشنل کمشنر لاہور ریجنل ٹیکس آفیسر مسعود اسلم کو لینڈ ریونیو کمشنر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔ ایڈیشنل کمشنر ٹیکس بہاولپور غلام سرور شاہ کو کمشنر لینڈ ریونیو بہاولپور تعینات کردیا گیا۔ لینڈ ریونیو ڈائریکٹر قانون لبنیٰ ایوب کو ڈائریکٹوریٹ کراچی لگا دیا گیا۔ احمد شجاع خان کو لینڈ ریونیو کمشنر اسلام آباد زون تھری تعینات کردیا گیا۔ ذوالفقار حسین خان کو لینڈ ریونو سے تبدیل کرکے چیف آئی ٹی پالیسی ونگ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد تعینات کردیا گیا ۔مختیار احمد کو لینڈ ریونیو چیف آئی ٹی ایم یو فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد تعینات کردیا گیا ۔ انوار الحق لینڈ ریونیو اسلام آباد سے کمشنر لینڈ ریونیو لاہورتعینات کردئیے گئے ہیں ،۔ ڈائریکٹر احمد شہاب کو لینڈ ریونیو لاہور زون ٹو تعینات کردیا گیا جبکہ عدنان انعام اللہ خان فیڈرل بورڈ ریونیو سے تبدیل کرکے کمشنر لینڈ ریونیو راولپنڈی تعینات کردئیے گئے ہیں ۔