• news

ٹرمپ نے تبت میں داخلے سے متعلق بل پر دستخط کر دئیے، چین کا شدید احتجاج

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)امریکی صدر نے 2018تبت میں داخلے سے متعلق بل"پر دستخط کر دئیے ہیں۔اس پر چین کے قومی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی نے اپنے بیان میںسنگین مذمت اور مخالفت کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تبت کا شمار چین کے داخلی امور میں ہوتاہے جس میں کسی غیرملکی قوت کی مداخلت کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔امریکہ کے قانون نے متعلقہ چینی اہلکاروں کے خلاف امتیازی نوعیت کی ویزہ پالیسی اپنائی ہے۔اس قانون نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے اور "تبت کے علیحدگی پسندوں"کو غلط اشارہ دیا گیاہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین پر امریکہ کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں اور ہم قبول نہیں کرتے ہیں۔اگر امریکہ اس قانون کا نفاذ کرے گا تو دونوں ممالک کے تبادلوں و تعاون پر شدید منفی اثرات مرتب ہونگے۔چین اپنے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات اختیار کرے گا۔بیان میں امریکہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تبت سے متعلق معاملات کی حساس نوعیت کو درست طور پر سمجھ لے اور تبت کے حوالے سے اپنے وعدے کو پورا کرے۔دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بھی اس حوالے سے سنگین تحفظات کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن