• news

صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئیں ، بلاول سے ملاقات، اہم پارٹی عہدہ ملنے کا امکان

کراچی +لاہور (صباح نیوز+نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اپنے بھانجے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق صنم بھٹو کو پارٹی میں اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صنم بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات میں پارٹی قیادت پر دائر مقدمات اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر رہنماوں نے آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں صنم بھٹو کو پارٹی میں اہم کردار دینے کی تجویز دے رکھی ہے۔صنم بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاوس میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما، پی پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، پی پی پی خیبرپی کے کے صدر ہمایوں خان، پی پی پی بلوچستان علی مدد اور بھی موجود تھے۔
صنم بھٹو

ای پیپر-دی نیشن