شہباز شریف کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ بنایا جائے، محکمہ داخلہ پنجاب کا وفاقی سیکرٹری کو خط، اپوزیشن لیڈر چیک اپ تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے
لاہور +اسلام آباد(سپیشل رپورٹر+خصوصی نمائندہ )محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی سیکرٹری ہیلتھ کے نام خط میں کہا ہے کہ شہباز شریف کے طبی معائنے اور سکین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وفاقی سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے معائنے کےلئے پمز اسلام آباد کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے تاکہ ان کا طبی معائنہ اور اسکین کرائے جا سکیں۔ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ بدھ کو شہباز شریف کا معائنہ کرےگا اور میڈیکل چیک اپ کے بعد شہباز شریف کواسلام آباد سے لاہور واپس لایا جائے گا۔ شہباز شریف کی اسلام آباد سے لاہور روانگی منسوخ کر دی گئی۔ طبی معائنہ تک انہیں اسلام آباد میں ہی رکھا جائے گا۔ شہباز شریف کو گذشتہ رات اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جانا تھا۔
شہباز شریف