• news

وزیراعظم نے عثمان بزدار کی ایمانداری پناہ گاہوں کیلئے اقدام کی تعریف کی ہاشم جواں بخت کی کارکردگی کو بھی سراہا

لاہور ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی بھرپور تعریف کی گئی۔ پنجاب حکومت کی 100 روز کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر عثمان بزدار کی ایمانداری کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے آج تک کسی شخص نے آکر یہ نہیںکہا عثمان بزدار کمشن لے رہا ہے، فیکٹریاں لگا رہا ہے ،منی لانڈرنگ کر رہا ہے ، لندن یا پیرس میں فلیٹس خرید رہا ہے۔ وزیر اعظم نے پناہ گاہوںکے قیام کے حوالے سے فوری اقدام کرنے پر بھی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر اعظم نے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی جانب سے 100 روز کی کارکردگی اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بہترین پریذنٹیشن دینے پر متعد د بار تعریف کی ۔مزید براں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تقریب کے اختتام پر شاکر شجاع آبادی کے یہ اشعار پڑھے۔ نومحنت کر، محنت دا صلہ جانے، خدا جانے ........ توں دیوا بال کے رکھ چا، ہوا جانے، خدا جانے........ اے پوری تھیوے نہ تھیوے ، مگر بیکار نئیں ویندی........ دعا شکر توں منگی رکھ دعا جانے، خدا جانے۔

عثمان بزدار، تعریف

ای پیپر-دی نیشن