• news

اسلام آباد میں سرگودھا کا فیاض ٹاور پر چڑھ گیا، نقلی وزیراعظم نے نیچے اترنے کیلئے منایا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) بلےو اےرےا مےںہفتہ کے روز اےک شخص قومی پرچم اٹھائے عمارت کی چھت پر لگے نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور پر چڑھ گےا جہاں اس نے قومی پرچم لہرادےا اور ساتھ ہی مطالبہ کردےا، مجھے وزےر اعظم بناےا جائے مجھے موبائل فون دو اور مےری وزےراعظم عمران خان سے بات کراﺅ اس صورتحال کی اطلاع ملنے پر وفاقی پولےس کے افسران بھاری نفری سمےت وہاں پہنچ گئے،اس شخص نے اپنی شناخت فےاض کے نام سے کرائی اور کہا کہ مےں سرگودھا کا رہنے والاہوں مجھے موبائل فون دےں پولےس نے اسے موبائل فون پہنچادےا سو اس نے کہا ابھی مےری وزےر اعظم عمران خان سے بات کرائےں ورنہ نےچے چھلانگ لگاکر خود کشی کر لوں گا ۔پولےس نے کامےڈےن شفاعت عزےز کا پتہ چلاکر اسے وزےر اعظم عمران خان کے لب و لہجے مےں ٹاور پر موجود شخص سے موبائل فون پر بات کرائی فرضی وزےر اعظم نے کہا مےں خود بھی ملک کی معاشی حالت ٹھےک کرنے کےلئے کوشاں ہوں آپ مےرے وزےر خزانہ بن جائےں اور مرضی کے مطابق معےشت ٹھےک کرےں مےں پورا ساتھ دوں گا،فرضی وزےر اعظم سے ٹےلےفونک مذاکرات کے بعد وہ قومی پرچم تھامے نےچے اترنا شروع ہوگےافیاض نے کہا مجھے ملک کی فکر لگی ہے مجھے فوری وزےر اعظم بناےا جائے ملک کی معاشی حالت ٹھےک کرنی ہے ،نےچے آنے پرپولےس اسے تحوےل مےں لے کر تھانہ سےکرٹرےٹ منتقل کردےا جس سے مزےد پوچھ گچھ جاری ہے ۔
فیاض/ٹاور

ای پیپر-دی نیشن