کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت پسند نہیں کرتی:عریشمہ مریم
لاہور( کلچرل رپورٹر) ڈھول پلیئر عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت پسند نہیں کرتی،ہمیں دوسروں کی بجائے اپنے مسائل پر غور کرنا چاہیے،جو لوگ بالکل فارغ ہوتے ہیں ان کے پاس ہمیشہ سازشیں اور نفرتیں پھیلانے کیلئے وقت ہوتا ہے،ایسے لوگوں سے مجھے سخت نفرت ہے۔ ہمیشہ اپنی غلطیوں سے ہی سیکھا ہے، آج جس مقام پر پہنچی ہوں اس میں میری فیملی کا اہم رول ہے،میں نے بھی اپنا نام او مقام محنت اور جدوجہد سے حاصل کیا ہے۔