• news

2 روزہ بلھے شاہ فیسٹیول شروع، پہلے روز کافیاں پیش کی گئیں

لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر اور ثقافتی تنظیم پنجابی پرچار کے زیراہتمام دو روزہ بلھے شاہ فیسٹیول گزشتہ روز پنجابی کمپلیکس (پلاک) میں شروع ہو گیا جس کا افتتاح جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے کیا۔ افتتاح کے بعد بینا جواد نے بلھے شاہ کی کافیاں پیش کیں۔ فوک گلوکار سائیں ظہور نے بلھے شاہ کا مشہور گیت ’’تیرے عشق نچایا‘‘ پیش کی۔ گلوکار جسی لائلپوریا نے بابا بلھے شاہ کا مشہور گیت ’’نی میں کملی ہاں‘‘ پیش کیا۔ وحدت منیر نے بابا شاہ کا مشہور گیت ’’سانو آمل یار پیاریا‘‘ پیش کیا۔ فیسٹیول میں لٹریری سیشن بھی ہوئے۔ پہلے سیشن ’’برا حال ہویا پنجاب دا‘ق کے ماڈرئیر افضل ساحر تھے۔ پینل میں زبیر احمد، نین سکھ اور جمیل احمد پال تھے۔ دوسرے سیشن ’’بابا نانک تے بابا بلھے شاہ دی سرت سانجھ‘‘ کے ماڈرئیر کلیان سنگھ کلیان تھے۔ پینل اقبال قیصر، احسان باجوہ پر مشتمل تھا۔ تیسرے سیشن کی ماڈرئیر بینا گوئندی تھیں۔ پینل اسما غلام رسول، انجم قریشی اور پروفیسر لالہ رُخ بخاری پر مشتمل تھا۔ چوتھے سیشن صوفیاں وچوں صوفی کے ماڈرئیر اعجاز تھے۔ پینل صغریٰ صدف، خاقان حیدر غازی، سعید احمد اور سعادت علی پر مشتمل تھا۔

ای پیپر-دی نیشن