صوفیانہ شاعری دنیا بھر میں پنجاب کی پہچان ہے: صغریٰ صدف
لاہور( کلچرل رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ صوفیانہ شاعری دنیا بھر میں پنجاب کی پہچان ہے۔بابا بلے شاہ،وارث شاہ اور میاں محمد بخش کی شاعری کا اس میں اہم کردار ہے۔موجودہ دور میں بھی صوفی ادب اور صوفی شاعری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پنجاب کی تہذیب کو زندہ رکھنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’وجدان ایوارڈ‘‘ کی تقریب میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔