الحمراادبی بیٹھک میں فری میڈیکل کیمپ
لاہور(کلچرل رپورٹر) فری میڈیکل کیمپ کل صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک الحمراادبی بیٹھک میںلگایا جائیگا ‘ الحمراء کے ملازمین ،آرٹسٹ اور الحمراء میں ہونیوالے پروگرامز میں شرکت کرنیوالے افراد مستفید ہو سکیں گے ۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں علاج و معالجہ کیساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ فضل ورحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے روح رواں اورسابق ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر عبدالستار طبی عملے کے ہمراہ کیمپ میں خدمات پیش کریں گے۔