ہاکی کا پرانا دور واپس لانے کیلئے چار اکیڈمیز بنانا پڑیں گی،شہباز سینئر
لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سنئیر کا کہنا ہے کہ چودہ سال بعد نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انٹرنیشنل ایونٹ کا انعقاد پاکستان پر اعتماد ہے۔ وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب تک زیادہ ایونٹس کا انعقاد نہیں ہوتا شائقینِ کو گراونڈ میں لانا آسان نہیں ہے۔ پاکستان کی سکواش میں بھی حالت زیادہ اچھی نہیں ہے۔ہاکی کا پرانا دور واپس لانے کیلئے چار اکیڈمیز بنانا پڑیں گی۔ہمارے لڑکوں کی فٹنس نہیں عالمی معیار کے مطابق نہیں ہے۔حسن سردار کو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ٹیم منیجمنٹ میں شامل کیا تھا۔غیرملکی کوچ بھی آجائے تو لڑکوں کو اپنی فٹنس بہتر کرنا ہوگی۔رضوان سنئیر کے بیانات پر فیصلہ ٹیم منیجمنٹ کی رپورٹ پر کریں گے۔میرے جیسے دس سیکرٹری بھی آگئے تو ہاکی بہتری نہیں ہوگی۔لڑکوں کے پاس نہ کھانا، نہ گراونڈ ہے نا ہی کوئی گرانٹ ہے تو بہتری کیسے آئے گی۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے ایک ملاقات بھی نہیں کی۔ان حالات میں بہتری کیسے ممکن ہے۔