ازبکستان نے قازقستان کو شکست دے کرہاکی سیریز اوپن جیت لی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی سیریز اوپن کے آخری دن کے میچ میں قازقستان نے کازغستان کو 2-6سے شکست دے کر ٹورنا منٹ جیت لیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام تھے.انکے ہمراہ پی ایچ ایف سیکرٹری شہباز احمد سینئر‘ اولمپیئن چوہدری اختر رسول نے بھی میچ دیکھا۔ ازبکستان کی جانب سے اویبک نظارو نے اکتالیسویں اور 56ویں منٹ میں‘گیبلو کھیتبیو نے 36ویں منٹ میں‘کھاکمبوائے نے 19ویں منٹ میں‘کریمیو رسلن نے 27ویں اور 34ویں منٹ میں گول سکور کئے جبکہ قازقستان کی جانب سے نوربول کزیم نے 18ویں منٹ میں‘تیلک ازبک نے 39ویں منٹ میں گول سکور کیا۔