• news

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس تقریب‘کیک کاٹا گیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں کرسمس کا کیک چیرمین پی سی بی احسان مانی نے کاٹا۔ تقریب میں ڈاکٹر جمیل ناصر پاسٹر نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں پی سی بی میں کام کرنے والی مسیحی برادری کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ کرسمس مسیحی برادری کا خاص دن ہے ہم ان کی خوشیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن