• news
  • image

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد توجہ فرمائیں

مکرمی : گزارش ہے کہ سیالکوٹ شہر کی ایک اپنی الگ اور ممتاز شناخت ہے۔ شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال کا شہر ہونے کے ناطے پوری دنیا میں اس کی پہنچان ہے۔ اس کے علاوہ ممتاز شاعر فیض احمد فیض بھی سیالکوت کے ایک گاﺅں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کھیلوں کا سامان یہاں سے پوری دنیا میں جاتا ہے۔ اب تو چیمبر والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایئرپورٹ بھی بنا لیا ہے۔ عرض ہے کہ اس شہر سیالکوٹ میں ایک بہت بڑا ریلوے اسٹیشن ہے لیکن صرف دو ٹرینیں یہاں سے چلتی ہیں۔ سابقہ حکمرانوں نے اپنی ذاتی ٹرانسپورٹ کو چلانے کیلئے یہاں ٹرینیں چلنے ہی نہیں دیں۔ چند سال قبل یہاں سے ہر طرف ٹرین جاتی رہی ہے۔ ہماری وفاقی وزیر ریلوے جناب شیخ رشید احمد صاحب سے التماس ہے کہ سیالکوٹ سے مزید ٹرینیں چلائی جائیں تاکہ عوام کو سفر کی سہولتیں فراہم ہو سکیں۔ سید فیاض احمد بخاری آف برتھ (سیالکوٹ)

epaper

ای پیپر-دی نیشن