17 دسمبر تک 14 لاکھ 92 ہزار 507 افراد نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے : اسد عمر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ رواں سال 17 دسمبر تک 14 لاکھ 92 ہزار 507 افراد نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے۔ گزشتہ اس عرصے میں ٹیکس جمع کرانے والوں کی تعداد 34 فیصد زیادہ ہے۔ ان تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے۔