• news

پیپلزپارٹی نے شیخ رشید کو آمروں کی طفیلی جڑ قرار دے دیا‘ تکلیف کسی اور کو ہے چیخیں شیخ رشیدماررہے ہیں، منور انجم

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منور انجم نے شیخ رشید کو آمروں کی طفیلی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید گذشتہ تیس سال سے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف ایسی ہی زبان استعمال کرنے کی اجرت لے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں منور انجم نے کہا کہ تکلیف کسی اور کو ہے چیخیں شیخ رشیدماررہے ہیں۔ ان کی چیخ و پکار سے انداز ہوتا ہے کہ جمہوریت دشمنوں کو آصف علی زرداری سے کس قدر تکلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری جمہوریت دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں۔ منور انجم نے کہا کہ شیخ رشید لاوارث سیاسی لاش ہیں جہاں بھی چند کیمرے دیکھتے ہیں اپنے زندہ ہونے کا پیغام دیتے ہیں مگر ایسے لوگ عوام کی نظروں سے گر کر گہری کھائی میں گر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن