عمران وزیراعظم بن گئے‘ نیب ہیلی کاپٹر کیس میں کارروائی نہ کرسکا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ کیسا احتساب ہے جو گرفتار پہلے کرتا ہے اور الزام بعد میں تیار کرتا ہے؟ ہیلی کاپٹرکیس میں ملزم عمران صاحب وزیراعظم بن گئے لیکن نیب کوئی کارروائی نہ کرسکی،صرف عمران صاحب ہی اپنے ساتھ اورگھرمیں چوربٹھا کردوسروں پرچوری کا الزام لگا سکتے ہیں،سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے مشیر نعیم الحق کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف عمران صاحب ہی اپنے ساتھ اورگھرمیں چوربٹھا کردوسروں پرچوری کا الزام لگا سکتے ہیں، عوامی مینڈیٹ چورحکومت صرف عوام اور ملک دشمنی کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی مسلمہ چوری ثابت ہونے پرعمران خان کی آنکھیں اورزبان کیوں بند ہے؟ فیصل واوڈا کی غیرملکی غیرظاہرکردہ جائیدادوں پرعمران صاحب کیوں خاموش تماشائی ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹرکیس میں ملزم عمران صاحب وزیراعظم بن گئے لیکن نیب کوئی کارروائی نہ کرسکی،یہ کیسا احتساب ہے جوشہبازشریف کا میڈیکل روک سکتا ہے،عمران خان سے ہیلی کاپٹر کا نہیں پوچھ سکتا؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نعیم الحق کی وجہ شہرت اور عمران خان کے ساتھ دوستی پورا پاکستان جانتا ہے، صرف عمران صاحب ہی اپنے ساتھ اور گھر میں چور بٹھا کر دوسروں پر چوری کا الزام لگا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی کی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ، زکو ةکے پیسوں میں خورد برد اور علیمہ خان کے اربوں روپے کی بیرون ملک خفیہ جائیدادوں کا جواب دیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کیسا احتساب ہے جو شہباز شریف کا میڈیکل تو روک سکتا ہے لیکن عمران خان سے ہیلی کاپٹر کا نہیں پوچھ سکتا؟ تین سال گزرنے کے باوجود نیب نواز شریف صاحب کے خلاف کسی بھی بدعنوانی، کرپشن اور کک بیکس کا الزام تک نہیں لگا سکی۔
مریم اورنگزیب