• news

پروفیسر میاں جاوید کی موت، کیمپ جیل کے میڈیکل آفیسر، سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار معطل

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) محکمہ داخلہ پنجاب نے نیب کے قیدی میاں جاوید کی موت پر ایکشن لیتے ہوئے کیمپ جیل کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر احمد ذوالفقار کو معطل کردیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر احمد ذوالفقار کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر کی ہدایت پر ایس پی ایڈمن سید کرار حسین نے پروفیسر جاوید احمد کی ہتھکڑیوں میں موت کی انکوائری رپورٹ پیش کر دی جس کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنز ایمر جنسی پولیس گارڈ زانچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبد القیوم، ہیڈ کانسٹیبل محمد اعظم اور کانسٹیبل عمران کو فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کر کے محکما نہ کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ تاہم رپورٹ کے مطابق متوفی پروفیسر جاوید احمد کی ہتھکڑیاں نہ کھولنے میں ایمر جنسی پولیس گارڈز کے مذکورہ اہلکاروں کی بدنیتی شامل نہیں تھی۔ پولیس گارڈ ز کے اہلکاروں نے قانون پر عمل پیرا ہونے کیلئے حد سے زیادہ محتاط ہونے کی کوشش کی۔
پروفیسر موت/ رپورٹ

معطل

ای پیپر-دی نیشن