کراچی: پی ایس پی کے انتخابی دفترپرفائرنگ‘ 2 ہلاک‘ 2زخمی
کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی کی حدود میں پاک سرزمین کے دفتر میں نا معلوم افرادنے گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوکارکن جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت اظہر اورفہدکے نام سے کرلی گئی جبکہ زخمیوں میں نعیم اور ناصر شامل ہیںاطلاع ملتے ہیں پاک سرزمین پارٹی کے رہنماءاورکارکن کیمپ آفس پہنچے اور زخمی افراد کوفوری طورپرعباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیاپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے پی ایس پی کے دفتر پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی نے ایس ایس پی سینٹرل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پی ایس پی کارکن ہلاک