• news

عوامی توقعات سے بڑھ کر خدمت کرینگے‘ پنجاب میں سیاسی جمود توڑنے کا کریڈٹ عمران کو جاتا ہے : عثمان بزدار

لاہور ( نیوزرپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے حکومت کی انتھک محنت کے باعث صوبے کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے ۔ نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کو پانے کیلئے دل و جان سے سرگرم عمل ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے بے لوث اقدامات کئے گئے ہیں اور پنجاب میں 30 سالہ سیاسی جمود کو توڑنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کی انتھک جدوجہد کو جاتا ہے-وہ آج وزیراعلیٰ آفس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 100روزہ ا یجنڈے کو کامیابی سے مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے اورپہلی دفعہ سڑکوں پرسونے والے بے آسرا افراد کے لئے پناہ گاہ کا انقلابی منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ پناہ گاہ سڑکوں پر سونے والے افراد کو موسم کی سختیوں سے بچانے کا پروگرام ہے۔ انہوںنے کہا لاہور اور راولپنڈی میں پناہ گاہ کی عمارتوں کی تعمیر جلد مکمل ہوجائیگی جبکہ پنجاب کے دیگر ا ضلاع میں بھی مرحلہ وار پناہ گاہیںبنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی امیدوں اور توقعات سے بڑھ کر خدمت کریں گے۔ نئے پاکستان کی تعمےر وترقی کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہےں ہونے دی جائیگی اور تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے کہا 100 روز میں جتنا کام موجودہ حکومت نے کیا اتنا ماضی کی حکومتیں اپنے کسی دور میں نہیں کر سکیں۔ ماضی مےں وسائل کا رخ صرف چند علاقوں تک محدود رکھا گیا۔ سابق حکمرانوں نے پسماندہ علاقوں کے مسائل سے پہلوتہی کی ،جس کے نتےجے مےں ےہ علاقے محرومےوں اور پسماندگی کا شکار ہوتے گئے۔ اب وسائل کا رخ وزےراعظم عمران خان کے وےژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دےا گےا ہے اورہر پسماندہ تحصےل کو ترقی ےافتہ علاقوں کے برابر لائےں گے۔تحرےک انصاف کی حکومت دوردراز علاقوں میںبنیادی سہولتیں مہیا کرے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میںملک روشن مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ صوبہ بھر میں جاری عوامی فلاح اور ترقیاتی پروگرامو ں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔ ایجنڈے کی تکمیل پر سرخرو اور اللہ کے حضور سربسجود ہیں۔حکومت عوامی مینڈیٹ کی لاج رکھے گی۔
عثمان بزدار

ای پیپر-دی نیشن