نیپرا نے لاہور میں تین بہنوں پر ہائی وولٹیج بجلی کے تار گرنے کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (آن لائن) نیپرا نے گل بہار کالونی لاہور میں تین بہنوں پر ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ لاہور میں انتہائی درد ناک واقعہ پیش آیا بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں گرنے کی وجہ سے تین بہنیں 15 سالہ فرح 22 سالہ شگفتہ اور 13 سالہ قمر بی بی جھلس گئی تھیں یہ تینوں بہنیں شاپنگ کرنے کیلئے بازار جارہی تھیں جبکہ تین بہنوں میں سے 22 سالہ فرح کی حالت تشویش ناک ہے جس کا 70 فیصد جسم جھلس گیا ہے جس کے بعد بچیوں کے ورثا نے احتجاج کیا۔