ٹرمپ کا ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ داعش، شام سے امریکی فوج کے انخلاء پر گفتگو
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ترک صدر اردگان سے ٹیلی فون پر طویل اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ داعش اور شام سے امریکی فوج کے انخلاء پر بھی بات ہوئی اس کے علاوہ امریکہ اور ترکی کے درمیان تجارتی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔