بھارت، غازی پور روزگار میلے میں وزیراعلیٰ کے جواب نہ دینے پر ہنگامہ، یوگی ناراض
غازی پور(آئی این پی ) بھارتی ریاست مشرقی یوپی کے ضلع غازی پور میں روزگار کے سوالات کے جواب مانگنے پر وزیراعلی یوپی یوگی ناراض ہو گئے ، نوجوانوں کی بڑی تعداد ا نے سٹیج پر چڑھ کرسیاں پھینکنی شروع کردیں،کیورٹی عملے نے برہم بھیڑ سے بچا کر وزیراعلی یوگی اور وزیر ریلوے کو باہر نکالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشرقی یوپی کے ضلع غازی پور میں روزگار میلے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں وزیراعلی یوپی یوگی اور مرکزی وزیر ریلوے دونوں شریک تھے لیکن روزگار مسئلہ پر جب بڑی بڑی باتیں کہی جارہی تھیں تو جلسے میں موجود عوام نے سوال کرنا شروع کردیا۔ پہلے تو ہمارے لیڈروں نے اسے کوئی توجہ نہیں دی لیکن اسکے بعد جب عوام برہم ہوگئے اور زور دار الفاظ میں اپنے سوالات کے جواب مانگنے لگے تو ہنگامہ ہوگیا اور وزیراعلی کو سیکورٹی اہلکار بچا کر لے گئے۔ شامیانے میں توڑ پھوڑ جاری رہی۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اسٹیج پر چڑھ گئی اور وہاں اس نے کرسیاں پھینکنی شروع کردیں۔ اسی طرح سیکیورٹی عملے نے برہم بھیڑ سے بچا کر وزیراعلی یوگی اور وزیر ریلوے کو باہر نکالا۔ واضح ہو کہ اسی ضلع سے کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر بھی ممبر اسمبلی ہیں جو برابر حکومت کی ناکارہ پنی پر بولتے رہتے ہیں اور ان کی نکتہ چینیوں کا خاص نشانہ وزیراعلی یوگی اوروزیر اعظم مودی ہوتے ہیں ۔ ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کی حمایت میں راج بھر کئی بار لکھنو دہلی اور بنارس میں ریلیاں کرچکے ہیں۔ ان کی سرگرمیوں سے پریشان وزیراعلی یوگی نے ان کو نیچا دکھانے کے لیے 24 دسمبر کو وزیراعظم مودی کو مدعو کررکھا ہے لیکن انھوںنے راج بھر کو اس جلسے سے دور رکھا اور آج کے جلسے سے بھی راج بھر کو دور ہی رکھا تھا۔ آج کے جلسے کی ناکامی ، ہنگامہ آرائی کو دیکھ کر اب یہ گمان ہونے لگا ہے کہ 24 دسمبر کا جلسہ ہوگا یا نہیں؟