• news

یمن: باقم کے مقام سے شہری آبادی میں سرنگ کے اندرسے اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد

صنعائ(اے این این )یمن کی سرکاری فوج نے صعدہ گورنری کے شمال مغربی علاقے باقام میں شہری آبادی کے اندر سے ایک سرنگ میںچھپائے گئے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد کی ہے۔عرب خبررساںادارے کے مطابق یمن فوک کے ایک سینیر عہدیدارنے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے باقم کے مقام پر 30 میٹر زیرزمین گہری خندق سے اسلحہ کہ بھاری مقدار برآمد کی گئی ہے۔ یہ خندوق باقم ڈاریکٹوریٹ میں شہری آبادی کے اندر کھودی گئی تھی۔ کچھ عرصہ قبل یہاں سے حوثی باغیوں کو نکال دیا گیا تھا۔یمنی فوج کی انجینیر کور کی ایک ٹیم نے جگہ جگہ نصب بموں اور بارودی سرنگوں کی تلاش کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا پتا چلایا۔ خیال رہے کہ حوثی باغیوں نے شہری آبادی کے اندر جگہ جگہ بارودی سرنگیں نصب کررکھی ہیں۔ سرکاری فوج نے حوثیوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی تلفی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن