سعودی ڈاکٹر کا دل کے 30 ہزار سے زیادہ کامیاب آپریشن کرنے کا ریکارڈ
مدینہ منورہ (اے پی پی)سعودی عرب کے ادارہ امراض قلب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابراہیم الصبحی نے مرکز کے قیام سے لے کر اب تک 30 ہزار سے زائد دل کے کامیاب آپریشن کیے ہیں۔ عکاظ ریاض میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ڈاکٹر الصبحی نے بتایا کہ مدینہ منورہ کے مرکز برائے امراض قلب کا آغاز 2011 میں کیا گیا تھا۔ اس دوران سینٹر میں 2106 اوپن ہارٹ سرجریز ، 30 ہزار سے زائد اینجوگرافی اور اینجو پلاسٹیز کی گئیں۔ 2018 ء کی پہلی سہہ ماہی میں 1338 اینجو پلاسٹی کے کیس جبکہ دوسری سہ ماہی میں 1455 اور تیسری سہہ ماہی میں1469 مریضوں کی اینجو گرافی اور پلاسٹی کی گئی۔ مدینہ منورہ کے سینٹر برائے امراض قلب میں 739 بچوں کے دل کے آپریشن کیے گئے جن میں 158 اوپن ہارٹ سرجریز بھی شامل تھیں۔