بھارت میں آزادی اظہار پر پابندیاں، صحافیوں کی زبان بندی
نیودہلی (صباح نیوز) انڈیا میں آزادی اظہار پر پابندیاں، صحافیوں کی زباں بندی کا سلسلہ جاری ہے، ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر تنقید اور ایک چیف منسٹر کو وزیر اعظم نریندر مودی کا پٹھو قرار دینے پرمنی پور میں صحافی زیرعتاب آگیا، پانچ گھنٹے تک پولیس سٹیشن میں رکھا گیا، بعد ازاں انتہائی سکیورٹی والی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے، نام نہاد قومی سلامتی کے سخت قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اس قانون کو متعدد حکومتیں آزادی اظہار اور مخالفت کو سلب کرنے کے لیے استعمال کرتی رہی ہیں، نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو قومی سلامتی کو خطرے کے پیش نظر ایک برس تک کوئی الزام عائد کیے یا مقدمہ چلائے بغیر قید میں رکھا جا سکتا ہے۔