• news

معروف شاعر قتیل شفائی کا99واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

اسلام آباد (آن لائن)معروف شاعر قتیل شفائی کا99واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا ۔ قتیل شفائی 24دسمبر 1919ء کو ہری پور میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام اورنگزیب خان تھا۔قتیل شفائی نے صرف 13برس کی عمر میں شعر کہنا شروع کر دیے تھے اور ان کا پہلا مجموعہ کلام ہریالی 1942میں شائع ہوا تھا۔قتیل شفائی کے تحریر کردہ گیت اور نغمات کو پاکستان کی پہلی ریلیز ہونے والی فلم تیری یاد میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ تعداد میں مقبول ہونے والے گیت انہی کی نوک قلم سے نکلے۔ شاعر قتیل شائی نے فلم نائلہ، نوکر، انتظار اور عشق لیلیٰ جیسی شہرہ آفاق فلموں کے گیت لکھے جو پاکستان کے علاوہ بھارت میں آج بھی گونجتے ہیں۔قتیل شفائی نے 201 فلموں میں 900 سے زائد گیت تحریر کئے۔

ای پیپر-دی نیشن