چنیوٹ: بندوق صاف کرتے گولی چلنے سے چھوٹا بھائی موقع پر جاں بحق
چنیوٹ+ بھوانہ (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) بندوق صاف کرتے گولی چلنے سے چھوٹا بھائی جاں بحق ہوگیا۔ نواحی علا قہ موضع اوبھان میں عمر حیات کا بیٹا خضر عباس گھر میں پڑی بندوق صاف کررہا تھا کہ اچانک اس سے فائر نکل گیا جو سامنے کھیلتے ہو ئے اس کے چھوٹے بھائی قمر عباس جس کی عمر 7سال ہے کے پیٹ میں جا لگا جس کے باعث قمر عباس ولد عمر حیات عمر سات سال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔