• news

غلطیوں سے سبق حاصل کر نے سے کامیابیاں حاصل کر تے ہیں: صہیب مقصود

لاہور+ملتان (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)شمع ملتان کے کپتان صہیب مقصود نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمارا نہیں تھا،میرے اور محمد حفیظ کے جلد آؤٹ ہونے سے ٹیم دباؤ کا شکار ہوئی جس کے سبب بعد میں آنیوالے بلے باز بھی ایک بڑا ٹوٹل حاصل کر نے میں ناکام رہے ،دوسری جانب سے مناسب باؤلنگ نہ ہونے سے رن ریٹ برقرار رکھنے میں بھی کامیاب نہ ہوسکی۔ہار جیت میچ کا حصہ ہے تاہم اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کر نے سے ہی کامیابیاں حاصل کر تے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن