• news

ٹینس گیند سے فاسٹ بائولنگ کی ‘ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا سوچا نہیں تھا:یاسر شاہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس)ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹوں کیریکارڈ ہولڈر یاسرشاہ وکٹ کیپنگ بھی کرتے رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ان کے والد کے کوچز نے قائل کیا تھا کہ بیٹے کو کرکٹ کے میدان میں لائیں،یہ بہت آگے جائیگا۔ سرفرازغصہ کا تیزلیکن اچھا کپتان ہے۔ کرکٹ کی ابتدا میں وکٹ کیپنگ کی تھی۔ شین وارن کودیکھ کربولنگ کا شوق پیدا ہوا۔ شین وارن نے صبروتحمل سے گیند کرانے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ کسی بیٹسمین کوآؤٹ کرنا مشکل نہیں ہوتا۔لیگ سپنر نے انکشاف کیا کہ ٹینس کی گیند سے فاسٹ بولنگ بھی کرچکا ہوں جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا کبھی سوچا نہیں تھا۔ انھوں نے بتایا کہ کوچزنے والد کو قائل کرنے میں مدد کی۔ دورہ زمبابوے میں شاہد آفریدی ٹیم سے باہرہوئے توانھیں ٹیم میں آنے کا موقع ملا۔اس کے بعد شاہد آفریدی کی ٹیم میں واپسی پر2011میں ٹیم سے باہرہوگئے تھے۔ موقع نہ ملنے پرہمت نہیں ہاری،محنت جاری رکھی۔سمتھ کوکیرئیر میں سب زیادہ آؤٹ کیا۔انھوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان لیجنڈ ہیں، ان کو پیچھے نہیں چھوڑسکتا۔ 35میچزمیں200وکٹوں کا ٹارگٹ بنایا تھا،انجری کے بعد ردھم میں آنے کیلئے بہت محنت کی۔ کوچز بیٹنگ کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں،سرفرازغصہ کا تیزلیکن اچھا کپتان ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز بیٹنگ کی مشکلات کے باعث ہارے۔ورلڈ ریکارڈ بن گیا، خوشی تب ہوتی جب سیریز جیتتے تاہم اس میں کچھ غلطیاں ٹیل اینڈرز نے بھی کی ہیں۔کرکٹ اکیڈمی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صوابی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،اچھے کھلاڑی آرہے ہیں لیکن فی الحال اکیڈمی کیلئے کم وقت نکال پاتا ہوں۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے متعلق یاسرشاہ بولے کہ اس دورے میں بلے بازوں کو پریشانی ہوتی ہے تاہم اس ٹیم کیخلاف اچھی بائولنگ کی کوشش کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن