دھند‘ رگبی پلیئرز نے موٹر وے پر رگبی کھیل کر وقت گذارا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) دھند کے باعث موٹر وے سفر کی اجازت نہ ملنے ہر رگبی پلیئرز نے موٹر وے پر رگبی کھیل کر وقت گذارا۔لاہور کی ٹیم نے رگبی ٹورنامنٹ کے لیئے اسلام آباد پہنچنا تھا۔لاہور دھند کی وجہ سے ٹریفک کو راوی ٹال پلازہ پر روکا گیا۔لاہور کی ٹیم راوی ٹال پلازہ پر تین گھنٹے ٹریفک میں پھنسی رہی۔کھلاڑیوں نے موٹر وے پر رگبی کھیل کر دل بہلانا شروع کر دیا۔ رگبی ٹیم نے ڈویژن ون کا میچ اسلام آباد کیخلاف کھیلنا تھا۔میچ ری شیڈول کیا جائیگا۔