• news

دیکھنے کی ضرورت ہے ریاست کس ڈگر پر جا رہی ‘کیا مذہبی نظریات ‘ریاستی سکیورٹی کے نام پر آزادی اظہار کو دبا تو نہیں رہی‘ زرداری

لاہور(اےن اےن آئی) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے بابائے قوم کا پاکستان کے قیام کے وقت ایک مرکزی نکتہ یہ تھا پاکستان جمہوری اور ترقی پسند ریاست ہوگی اور مطلق العنانیت یا ملائیت پر مبنی ریاست نہیں ہوگی۔ ان کے رہنما اصولوں میں آئین، قانون کی حکمرانی اور تمام شہریوں کے لئے برابر کے حقوق اور مواقع فراہم کرنا تھا جس میں کسی قسم کی مذہبی، نسلی یا رنگ کی تفریق نہیں کیا جانی چاہیے تھی۔ آج ہمیں اپنے اندر جھانک کر یہ دیکھنے کی ضرورت ہے ریاست کس ڈگر پر جا رہی ہے اور کیا ریاست مذہبی نظریات اور ریاستی سکیورٹی کے نام کے غلط استعمال سے آزادی اظہار اور مخالفت میں اٹھنے والی آواز کو دبا تو نہیں رہی؟ ہمیں اس بات کی ضرورت ہے ہم خود سے یہ سوال پوچھیں کونسی غلطیوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان بناتے وقت جو اصول اپنائے گئے تھے انہیں رد کر دیا گیا تو قوم عدم استحکام کی دلدل میں پھنس کر رہ جائے گی۔ علاوہ ازےںانہوں نے کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں اور بہنوں کومبارکباد پیش کی ہے۔ کرسمس کے پیغام میںانہوں نے کہا آج جتنی ضرورت محبت، درگزر اور مفاہمت کی ہے، اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔
زرداری

ای پیپر-دی نیشن