محکمہ ایکسائز کے 64 اے ای ٹی او کی گریڈ 17 میں ترقی
لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز کی ڈیپارٹنمنٹ پرموشن کمیٹی (ڈی پی سی) میں 81 اے ای ٹی اوز کو ترقی دینے کے کیسز زیر بحث آئے جن میں سے 64 اے ای ٹی اوز کو ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسرز کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ 17 اے ای ٹی اوز کے کیسز کو مؤخر کر دیا گیا ہے ترقی پانے والے اے ای ٹی اوز میں میاں آفتاب رحیم، چودھری محمد ندیم، ملک فیاض، طارق بٹ، غلام محمد، شیخ نعیم قادر، شبیر نوید چودھری، اکرام نیازی، رانا احمد حسن اور دیگر شامل ہیں ۔