• news

لاہور، قصور، کوئٹہ: حالات سے دلبرداشتہ لڑکی سمیت 3 افراد کی خود کشی

لاہور+ قصور+ کوئٹہ (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ بیورو رپورٹ) حالات سے دلبرداشتہ لڑکی سمیت 3 افراد کی خود کشی، مناواں کے علاقے گلشن داؤد کا 24 سالہ اشرف مٹھائی کا کام کرتا تھا اور سسرال میں رہائش پذیر تھا، کاروبار میں نقصان پر پریشان رہتا تھا قرض خواہ بار بار رقم کا تقاضا کر رہے تھے جس پر اشرف نے گزشتہ روز دلبرداشتہ ہوکر کمرے میں بند کرکے پنکھے سے پھندا لیکر جھول گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دی۔ چک 55 کے نذیر احمد کی بیٹی شکیلہ بی بی نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس تھانہ کوٹ رادھاکش نے کارروائی مکمل کر لی۔ کوئٹہ کے علاقہ نواں کلی میں ہیڈ کانسٹیبل محمد بخش ولد بختیار نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔

ای پیپر-دی نیشن