کرسمس: ویٹی کن سٹی میںمرکزی تقریب مدیت چھوڑیں غریب پرور بنیں: پوپ فرانسس
ویٹی کن سٹی (نیٹ نیوز) ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب ہوئی، اس موقع پر پوپ فرانسس نے رسومات ادا کرائیں۔ سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں پوپ نے لوگوں کو دکھ درد اور خوشیاں بانٹنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مادیت چھوڑیں، غریب پرور بنیں۔ حضرت عیسیٰ کے جائے ولادت بیت الحم میں بھی دعائیہ اجتماع ہوا۔