• news

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نادرا نے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں فارم جمع کروانے کے لیے ایک ماہ کی توسیع کردی، عوام اب نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام میں حصہ لینے کے لیے21 جنوری تک اپنے فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ ترجمان نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد، فیصل آباد مظفر آباد سوات، سکھر، کوئٹہ اور گلگت میں اپنے گھر کے خواہشمند خواتین و حضرات اپنے مخصوص ضلعی اور نادرا آفس میں اپنے فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن