• news

پنجاب، تحریک انصاف حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر تیار، گرین سگنل دیدیا

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب میں تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتیں حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی بنانے پراصولی متفق ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں بھی حزب اقتدار پارٹی نے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی بنانے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے۔ حکومت کی جانب سے حمزہ شہباز کو چیئرمین بنانے پر وفاق کی طرح پنجاب کی پی ٹی آئی قیادت میں بھی تحفظات پائے جاتے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت کئی صوبائی وزرا حمزہ شہباز کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی دینے کے مخالف ہیں جبکہ پنجاب حکومت پارلیمانی روایات کے مطابق اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کی خواہاں ہے۔ حکمران جماعت تحریک انصاف نے قبل ازیں مرکز میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو چیئرمین پے اے سی بنانے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم بعد ازاں اتفاق رائے اپوزیشن لیڈر کو ہی نامزد کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن